Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خشک خوبانی میں چھپے صحت کےراز‎

خوبانی بہت سے طبی خواص کا حامل پھل ہے ۔ خشک خوبانی کے ایک چھوٹے سے دانے کے اندر صحت کا خزانہ چھپا ہوتا ہے ۔ یہ نظر کو مضبوط بناتا ہے اور جلد بڑھاپے اور اعصابی کمزوری سے محفوظ رکھتا ہے ۔ خوبانی گھٹنوں  ، جوڑوں اور پٹھوں کے درد سے محفوظ رکھتی ہے اور دل اور دماغ کو طاقت مہیا کرتی ہے ۔ خوبانی موتیے کے خطرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے  ۔ کھانا کھانے سے قبل خشک خوبانی کا استعمال ہاضمے کو بہتر بناتا ہے ۔ یہ قبض دور کرنے اور معدے کو صحت مند بنانے میں بھی مدد دیتی ہے ۔ کیلشیم سے بھرپور ہونے کے باعث یہ ہڈیوں کی بہترین صحت کے لئے بھی ضروری ہے  . کیلشیم  کے علاوہ خشک خوبانی میں پوٹاشیم بھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے اور اس میں پائے جانے والے فائبر کی بھاری مقدار جسم کی میٹابولک کارکردگی کو مزید فعال بنا دیتی ہے جو وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے ۔ فائبر کی بھاری مقدار کولیسٹرول کی سطح کو بھی کنٹرول کرتی ہے جس کے باعث دل کے امراض لاحق ہونے کے خطرات میں کمی واقع ہوتی ہے ۔ آدھا کپ خشک خوبانی کا استعمال دل کی صحت کے لئے نہایت مفید ہے ۔ اس میں موجود  آئرن خون کی کمی کو دور کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے اور اینیمیا جیسے مرض کے خلاف مزاحمت فراہم کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ خوبانی میں  پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس کینسر جیسے امراض کے خطرات کو بھی کم کردیتے ہیں ۔ خوبانی کی غذائیت اور افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا  . اس کی افادیت سے صرف وہی شخص فائدہ اٹھا سکتا ہے  جواس کی اہمیت سے واقف ہو . 
 

شیئر: