Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرٹھ: ظلم و ستم بند کیا جائے ورنہ اسلام قبول کرلیںگے، دلت

میرٹھ ۔ ۔۔۔2اکتوبر کو’’ہندوستان بند‘‘مظاہرے کے بعد دلتوں کی گرفتاری اور تشدد سے تنگ آکر مغربی یوپی کے ضلع میرٹھ کے شوبھا پورگاؤں کے دلتوں نے کہا کہ اگر انکی ناحق گرفتاری اور ظلم و زیادتی کی روش بند نہ ہوئی توہندو دھرم چھوڑ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوجائیں گے اور گاؤں چھوڑ کر چلے جائیں گے۔’’ہندوستان بند ‘‘کے دوران ہلاک ہونیوالے دلتوں کے رشتے داروں نے بتایا کہ پولیس دبنگوں کے کہنے پر دلتوں کو ملزم قراردیکر گرفتار کررہی ہے۔ علاقے کے دبنگ کے بیٹے کی موت کے بعد وہ لوگ ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔اگر پولیس کے ظلم و ستم اور دبنگوں کی زیادتی یوں ہی چلتی رہی تو گاؤں کے تمام دلت اپنادھرم تبدیل کرکے مذہب اسلام قبول کرلیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -اب کوئی کام اٹکانے، لٹکانے اور بھٹکانے کیلئے نہیں ہوگا، مودی

شیئر: