Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسون 9 اور ایکسون 9 پرو کی تفصیلات سامنے آگئیں‎

زیڈ ٹی اے کمپنی جلد ایکسون 9 اور ایکسون 9 پرو اسمارٹ فون متعارف کروانے جا رہی ہے۔ اسمارٹ فون سے متعلق بنیادی تفصیلات سامنے آگئیں ہے۔ ایکسون 9 کمپنی کا افورڈایبل اسمارٹ فون ہوگا جس میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر دیا جائے گا۔ فون کو 64 جی بی ، 128 جی بی اور 256 جی بی کے تین اسٹوریج آپشنز میں پیش کیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کے فرنٹ پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ شامل ہوگا جس میں 20 میگا پکسل اور 13 میگا پکسل کے دو سنسر دیے جائیں گے۔ فون کی ابتدائی قیمت 550 ڈالر تک ہونے کا امکان ہے۔ ایکسون 9 کے علاوہ کمپنی چند بلیڈ ڈیوائسز بھی متعارف کرانے جا رہی ہے جس میں زیڈ ٹی ای بلیڈ اے 7 اور بلیڈ اے 531 شامل ہیں۔
 

شیئر: