معاہدۂ مکہ کی ڈیفنس، سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی ڈیفنس، سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔
ذرائع دفترِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان سعودی عرب اور ترکیے کے عسکری سربراہان، وزرائے دفاع اور وزرائے خارجہ شریک ہیں۔
تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع، عسکری سربراہان اور انٹیلیجنس چیفس بھی اجلاس مین موجود ہیں۔
کمیٹی کے اجلاس سے پہلے اسلام آباد میں ابتدائی اجلاس منعقد ہوچکے ہیں اور تمام ہوم ورک بھی مکمل ہو چکا ہے۔
مکہ دفاعی معاہدے کے سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی مین تینوں ممالک کے دو، دو نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
اجلاس میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے اور پاکستانی سیکریٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود بھی شریک ہیں۔
مکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم کمیٹی کے سیکریٹری جنرل، نعمان محمود اجلاس کے انتظامی و ادارہ جاتی رابطوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔
اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ کا وفد جمعے کی صبح جبکہ سعودی عرب کا وفد گذشتہ شب پاکستان پہنچا تھا۔
واضح رہے کہ سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے دو اجلاس سعودی عرب اور ترکیہ میں منعقد ہو چکے ہیں جبکہ کمیٹی کا اسلام آباد میں ہونے والا یہ پہلا اجلاس ہے۔
سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں دفاعی تعاون اور علاقائی سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
شام کی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے جبکہ اس دفاعی معاہدے کے حتمی نام کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں خطے بالخصوص مشرق وسطی کی صورتِ حال، یمن اور حوثیوں کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب اسلام آباد اجلاس میں خطے کی بدلتی صورتِ حال اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز پر بھی غور کریں گے۔
مکہ دفاعی معاہدے کی سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس اہم علاقائی پیش رفت کے تناظر میں منعقد ہو رہا ہے۔
تینوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی، سیاسی اور سٹریٹجک تعاون بڑھانے کے لیے اہم مشاورت متوقع ہے۔
