Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امن کے فوائد عوام تک پہنچیں گے ،کورکمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں امن کے ثمرات فاٹا کو عوامی امنگوں کے مطابق قومی دھارے میں شامل کرنے سے جڑے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشنز کی کامیابیوں کو دیرپا بنانے کے لئے آپریشنز جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔آرمی چیف نے ہدایت کی کہ دہشت گردوں سے خالی کرائے گئے علاقوں کو سول انتظامیہ کے سپرد کرتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ استحکام اور ترقیاتی کوششوں کے نتیجے میں امن کے فوائد ہر صورت عوام تک پہنچیں۔اجلاس میں ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔
مزید پڑھیں:آرمی چیف سے ملاقات کروں گا،عمران خان

شیئر: