Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان عرب سربراہ کانفرنس کی تیاریوں کیلئے دمام پہنچ گئے

جمعرات 12 اپریل 2018کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے عربی جریدے “الشرق الاوسط “کی شہ سرخیاں
٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان عرب سربراہ کانفرنس کی تیاریوں کیلئے ریاض سے دمام پہنچ گئے۔ آج عرب وزرائے خارجہ سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے اور قراردادوں کے مسودے پر تبادلہ خیال کرینگے
٭ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اسپین کیساتھ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے میڈرڈ پہنچ گئے
٭ امریکہ شامی نظام حکومت کے ٹھکانوں پر حملے کیلئے تیار
٭ ٹرمپ نے روس کو شام میں اسمارٹ میزائل استعمال کرنے کی دھمکی دیدی
٭ شام میں روس کا کردار انحطاط پذیر
٭ حوثیوں نے سعودی عرب کے 4شہروں ریاض، نجران ، ابہا اور جازان پر حملے کردیئے
٭ سعودی عرب اور اتحادیوں نے 2ڈرون اور میزائلوںکے حملوں کو ناکام بنادیا
٭ فیس بک کے سربراہ کی کانگریس کے ارکان سے معذرت، ارکان غیر مطمئن
٭ سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلے فیشن ویک کا افتتاح، سعودی ڈیزائنروں کیلئے بین الاقوامی دروازے کھل گئے
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: