سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کا رابطہ، علاقائی کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت
دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانویل میخکواں نے اتوار کو ٹیلی فونک رابطے میں فریڈم آف نیویگیشن کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماوں نے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کی سپورٹ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے تازہ ترین اپ ڈیٹس، خطے کی سکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنانے والے جامع حل تک پہنچنے کی کوششوں پر بات کی گئی۔
سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز کے ساتھ سعودی عرب اور فرانس کے درمیان مشترکہ تعاون کے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
