Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر، چرچ حملوں کے 36 ملزمان کو سزائے موت

قاہرہ .... مصر میں قبطی مسیحیوں کے کلیساوں پر حملے کرنے کے الزام میں داعش کے 36 مشتبہ اراکین کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ اپریل 2017ءمیں قبطی مسیحیوں کی2مختلف عبادت گاہوں پر کئے گئے خودکش حملوں میں 46 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ایک اور حملے کے نتیجہ میں 28 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ان تینوں حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

شیئر: