Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوڈ شیڈنگ میں اضافہ نہیں ہوا،اویس لغاری

   اسلام آباد... وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ 5سال کے دوران 10 ہزار973 میگاواٹ سستی بجلی قومی گرڈ میں شامل کی۔ قومی اسمبلی میںوقفہ سوالات کے دوران اویس لغاری نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ5 ہزار 300 فیڈر جہاں نقصانات 10 فیصد سے کم ہیں،لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔لوڈشیڈنگ صرف ان علاقوں میں کی جارہی ہے جہاں نقصانات زیادہ ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیا ہے۔ انہوںنے واضح کیا کہ کے الیکٹرک اگر سوئی سدرن کے واجبات نہیں دے گا تو اسے گیس نہیں ملے گی۔ حکومت کے الیکٹرک کو زائد بجلی فراہم کر رہی ہے۔نیپرا کے الیکڑک اور سوئی سدرن کا معاملہ حل کرائے۔
مزید پڑھیں:دگنے زر مبادلہ ذخائر چھوڑ کر جائینگے،رانا افضل

شیئر: