Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی ویمنز ٹیم نے انگلینڈ سے ون ڈے سیریز جیت لی

ناگپور: ہند کی ویمنز ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ8وکٹوں سے جیت کر 3میچوں کی سیریز بھی 1-2سے اپنے نام کرلی۔ دیپتی شرما میچ اور سمرتی مندھنا سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ سیریز کے فیصلہ کن میچ کا ٹاس انگلش کپتان ہیتھر نائٹ نے جیتا اور پہلے خود بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا۔ انگلش ٹیم اس میچ میں میزبان ہند کو 9وکٹوں کے نقصان پرصرف 202رنز کا ہدف دے سکی ۔ ایمی ایلن جونز 94رنز کی شاندار اننگز کھیلنے میں کامیاب رہیں تاہم سنچری کے قریب پہنچ کر رن آوٹ ہو گئیں۔ انہوں نے 119گیندیں کھیلیں، ایک چھکا اور7چوکے لگائے۔ کپتان ہیتھر نائٹ 36جبکہ اوپنر ڈینیلی یاٹ17رنز بنا سکیں۔ جھولن گوسوامی ، راجیشوری، دیپتی شرما اور پونم یادو نے2-2وکٹیں لیں۔جوابی بیٹنگ میںہندوستانی ٹیم 2پر ایک اور23پردوسری وکٹ سے محروم ہو گئی تھی لیکن اس کے بعد سمرتی مندھنا، کپتان متھالی راج اور دیپتی شرما کی نصف سنچریوں پر مبنی اننگز نے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کردیا۔سمرتی مندھنا زخمی ہوجانے کی وجہ سے53رنز پر بیٹنگ ادھوری چھوڑ کر جانے پر مجبور ہو گئیں تاہم کپتان متھالی راج اور دیپتی شرما نے بالترتیب 74اور54رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔ ہندوستانی ٹیم نے46ویں اوور میں 202رنز مکمل کرکے8وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔انگلینڈ کی جانب سے دونوں وکٹیں آنیا شرسول کے حصے میں آئیں۔سیریز کا پہلا میچ ہند جبکہ دوسرا انگلینڈ ویمنز ٹیم نے جیتا تھا۔

شیئر: