Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی موٹر سائیکل سوار جنوبی افریقہ پہنچ گئے

ابہاء ۔۔۔۔۔2سعودی سیاح عوض القحطانی اور عبدالباری عسیری جنوبی افریقہ پہنچ گئے۔ دونوں موٹر سائیکل سے سفر کررہے ہیں۔ جنوبی افریقہ 11واں ملک ہے جہاں یہ سعودی عرب سے موٹر سائیکل کے ذریعے پہنچے ہیں۔ القحطانی اور عسیری نے سعودی شہر ابہاء سے سیاحت کا آغاز کیا تھا۔ جدہ ہوتے ہوئے سوڈان ، ایتھوپیا، کینیا، یوگنڈا، روانڈا، تنزانیہ، ملاوی ، زامبیا اور موزمبیق سے ہوتے ہوئے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن پہنچے ہیں۔ انہوں نے 13ہزار کلو میٹر کا سفر موٹر سائیکل سے طے کیا۔ جنوبی افریقہ اس طرح سے سفر کرنیوالے یہ پہلے سعودی ہیں۔
مزید پڑھیں:- -- - - -شہزادہ محمد بن سلمان کی وطن واپسی

شیئر: