Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوجرسی: ڈانس اسٹوڈیو میں زبردست آتشزدگی

ایجواٹر، نیو جرسی .... ایک مقامی ڈانس اسٹوڈیو میں اچانک ہولناک آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ ایجواٹر کے اولڈ ریور روڈ پر قائم ڈانس اسٹوڈیو میں اس وقت پیش آیا جب کئی لڑکیا ں ڈانس کی تربیت حاصل کررہی تھیں۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ تربیت حاصل کرنے والی لڑکیوں نے چیختے چلاتے ہوئے عمارت کی بالکنی سے نیچے چھلانگ لگادی۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ لڑکیوں کو بچاتے ہوئے کچھ پولیس اہلکاروں اور موقع پر موجود افراد نے بھی مدد کی تاہم بالکنی سے چھلانگ لگانے والی کچھ لڑکیاں زخمی ہوئی ہیں انہیں اسپتال میں مرہم پٹی کے بعد رخصت کردیا گیا ہے۔ اخبار ڈیلی نیوز نے آتشزدگی کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اگر حساس اور شریف شہریوں نے بروقت مدد نہ کی ہوتی تو شاید ان لڑکیوں کی جان بچانا ممکن نہ ہوتا۔ انہیں بچانے میں سب سے پیش رہنے والا شخص اسماعیل ضمیر کا کہناہے کہ وہ خاموش تماشائی بنا نہیں رہ سکتا تھا۔ اسکا فرض تھا کہ مصیبت زدہ لوگوں کی جان بچائے۔

شیئر: