Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کی منفرد کار بھی دنیا بھر میں خبروں کا مرکز

 
واشنگٹن.... امریکی صدرکی کار بھی دنیا بھرکی خبروں کا مرکز بن گئی ہے۔ ٹرمپ کی نئی کار بیسٹ کا وزن 8 ٹن ہے۔ اس کے دروازے 8 انچ موٹی فولادی چادر سے بنائے گئے ہیں۔ امریکی صدر کی نئی کیڈیلاک کار کو دنیا کی محفوظ ترین گاڑی قرار دیا گیا ہے ۔ یہ گاڑی 15 لاکھ ڈالر میں تیار ہوئی ہے کیونکہ یہ دھماکا خیز مواد سے ہی محفوظ نہیں ہوگی بلکہ بیلسٹک میزائل کا حملہ بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ پائے گا جبکہ کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیار بھی اس کا بال بیکا نہیں کر پائیں گے۔ کار کی چادر 5 انچ موٹی ہے، جس پر پوائنٹ فور فور کی گن بھی بے اثر ہوگی۔ گاڑی کے اندر ہی فائر فائٹنگ سسٹم بھی نصب ہے ۔ اس میںآنسو گیس شیل اور دھواں چھوڑنے والی گیس بھی موجود ہے۔ گاڑی کو سیکرٹ سروس کا خصوصی تربیت یافتہ فرد چلایا کرے گا۔ گاڑی میں پیٹرول کی جگہ ایک خصوصی فوم استعمال کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں اگر ٹینک پر براہ راست حملہ ہوتب بھی اس میں آگ نہیں لگے گی۔نئی بیسٹ کار کے ٹائر صدر اوباما کی کار سے الگ ہیں اور ان میں ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے کہ اگر وہ کسی طرح پنکچر بھی کر دیے جائیں تو بھی وہ سفر کرسکتے ہیں۔
 
 

شیئر: