Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدالتی فیصلوں سے نیا پاکستان بن رہا ہے ،عمران

وزیر آباد... چیئرمین تحرےک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں سے نیا پاکستان بن رہا ہے۔سپریم کورٹ کوسلام پیش کرتے ہیں کیونکہ تاریخ میں ہماری سپریم کورٹ نے پہلی مرتبہ طاقتور کے خلاف فیصلہ کیا ۔ چھوٹے بڑے میاں صاحبان سمیت پورا ٹبر ملک و قوم کا پیسہ چوری کرکے باہر بھیج رہا ہے۔ہماری جنگ اس کرپٹ مافےا اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف ہے۔ آصف علی زرداری سمےت کسی بھی کرپٹ ٹولے کونہیں چھوڑیں گے ۔ خواجہ آصف کی بھی باری آنےوالی ہے ۔ وزیر آباد میں کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 29 اپریل کومینارپاکستان میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا ۔ اپنا منشورپیش کریں گے ۔ موجودہ حکومت کے بمشکل 45 دن رہ گئے۔ سپریم کورٹ کوسلام پیش کرتے ہیں ۔پہلی مرتبہ طاقتور کے خلاف فیصلہ کیا ہے۔اڈیالہ جیل میں صفائی اس لئے ہورہی ہے کیوں کہ بڑا ڈاکوآرہا ہے۔بڑے میاں صاحب اڈیالہ جیل جانے کی تیاری کررہے ہیں۔نوازشریف نے3سوارب روپے چوری کرکے باہربھجوائے اورپوچھتے ہیں مجھے کیوں نکالا؟عوام بتائیں کہ 30ہزار کروڑ کی چوری پر سپریم کور ٹ نہ نکالے تو اور کون نکالے؟۔ چھوٹے اور بڑے میاں صاحبان دونوں کا مقصد صرف پیسہ بنانا ہے۔انہیں عوام  ملک سے کوئی غرض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سارا ٹبر ملکر قوم کا پیسہ لوٹ رہا ہے اور چوری کرکے باہر منتقل کررہا ہے ۔ آصف علی زرداری سمیت بڑے بڑے کر پٹ اورمنی لانڈرنگ کرنے والوں سے ہی ہماری جنگ ہے ۔
مزید پڑھیں:اوورسیز پاکستانیوں کا آئینی حق غصب نہیں کرنے دینگے،عمران

شیئر: