Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادتی کے ملزمان کو پھانسی دی جائے، خواتین کا مطالبہ

جالندھر۔۔۔۔ جموں کشمیر کے کٹھوعہ اور یوپی کے اناؤ میں ہونیوالے زیادتی کے واقعات پر ملزمان کو پھانسی دینے کے مطالبے کو لیکر خواتین کی تنظیم ’’استری جاگرتی منچ‘‘نے پتلا جلاکر مرکزکی بھاجپا حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اورمظاہرہ کیا۔خواتین نے کہا کہ جموں میں معصوم بچی سے زیادتی کرنیوالے ملزموں کو پھانسی کی سزا دینے کے بجائے ہندومسلم مسئلہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔یوپی کے اناؤ میں ہونیوالے زیادتی کے معاملے میں گرفتار بی جے پی رکن اسمبلی کو سخت سزا دی جائے۔خواتین رہنماؤں نے کہا کہ قصور واروں کو سزا دلوانے کیلئے خواتین کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -زیادتی کرنیوالوں کیلئے پھانسی کا قانون بنایا جائے ، مینکا گاندھی

شیئر: