Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن کے ساتویں ایڈیشن میں کیا نیا ہے، ایونٹس کی تفصیلات جاری

ترکی آل الشیخ نے ساتویں ایڈیشن کے لیے گائیڈ جاری کی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے ریاض سیزن کے ساتویں ایڈیشن کے لیے ریاض سیزن گائیڈ جاری کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اس میں سیزن کے مختلف زونز اور ایونٹس کا مکمل جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ اس میں سیزن کے دوران ہونے والے بڑے ایونٹ کی تفصیلات دی گئی ہیں جن میں ’ڈبلیو ڈبلیو ای‘ کراؤن جیول، ٹینس ٹورنامنٹ سکس کنگز سلم اور ’میکسیکو بمقابلہ دنیا‘ کے عنوان سے ہونے والے باکسنگ مقابلے شامل ہیں جس میں کینیلو الوازیز اور کرسچن مبیلی ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
علاوہ ازیں زوفا باکسنگ ون اور زوفا باکسنگ ٹو، یوایف سی چیمپئن شپ اور ایتھنوسپورٹ کلچرل فیسٹیول بھی سیزن کے نمایاں ایونٹس میں شامل ہیں۔
گائیڈ میں مختلف زونز کے لحاظ سے سیزن کی آفرز کی تفصیلات بھی پیش کی گئی ہیں جن میں بولیوارڈ ورلڈ شامل ہے جہاں دنیا کی مختلف ثقافتوں اور متنوع تجربات سے روشناس ہونے کا موقع ملے گا جبکہ بولیوارڈ سٹی میں تقریبات، شوز اور تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
ونڈرگارڈن میں مختلف تفریحی تجربات، سپورٹس اور فیملی سرگرمیوں کا انتظام ہوگا جبکہ ریستوانوں کے لیے جدا انتظامات موجود ہیں۔ خریداری اور تفریحی سہولیتیں بھی میسر ہوں گی۔ دی گرووز میں مہمان نوازی اور دیگر متنوع تجربات ایک ہی مقام پر پیش کیے جائیں گے۔

ریاض سیزن میں موسیقی کی محافل، تھیٹر ڈراموں، کامیڈی شوز، نمائشوں، فیسٹول اور فیملی تفریحی سرگرمیوں کے مختلف پروگرام شامل ہیں۔
خیال رہے ریاض سیزن کی گائیڈ کا اجرا سیزن کے آغاز کی تیاریوں کا حصہ ہے جس کے تحت تفریح، کھیل اور فنون سمیت مختلف شعبوں میں مقامی اور بین الاقوامی نوعیت کے وسیع پروگرام اور سرگرمیاں پیش کی جائیں گی۔

 

شیئر: