Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے عجائب گھر اور خوشگوار نتائج

زھی حواس ۔ الشرق الاوسط
سعودی محکمہ سیاحت و قومی آثار کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان نے مملکت میں عجائب گھر وں کے حوالے سے پوری دنیا کو نیا تابناک نمونہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے ورکشاپ منظم کئے۔ عجائب گھروں سے متعلق رائے عامہ کے جائزے تیار کرائے۔ انہوں نے یہ معلوم کرایا کہ عجائب گھرو ںمیں کیا کچھ پیش کیا جائے اور کیا کچھ پیش کرنے سے اعراض برتا جائے۔ انہوں نے نجران کے علاقائی عجائب گھر کو اس کے نمونے کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا۔ شہزادہ سلطان بن سلمان نے جو تصور دیا ہے وہ قابل تقلید نئی روایت ہے۔ ہر شہری ہر عہدیدار اور ہر صحافی کو قومی ورثے کے منصوبوں سے متعلق اپنے قیمتی مشورے دینے چاہئیں۔ طے کیا گیا کہ نجران عجائب گھر 7ہالوں پر مشتمل ہو۔ یہ ہال تاریخی ورثے کی عظمت کے آئینہ دار ہوں۔ علاوہ ازیں ماحولیاتی و جغرافیائی نقوش کو بھی نمایاں کریں۔ عجائب گھر میں ماقبل تاریخ کے نوادر کی نمائش کے ہال بھی ہوں ۔ اسلام سے قبل اور اسلامی ادوار کے نمائندہ ہال بھی نوادر سے آراستہ ہوں ۔ علاوہ ازیں جدید دور اور جدید عوامی ورثہ پیش کرنے والے ہال بھی قائم کئے جائیں۔ 
نجران عجائب گھر سعودی عرب میں قائم کئے جانے والے عجائب گھروں کا نیا نمونہ ہے۔ یہ عجائب گھر مختلف معاشروں کے تمدنی ، ثقافتی اور انسانی پہلوﺅں کو جدید شکل میں پیش کررہا ہے۔
دوسرا عجائب گھر تبوک کا ہے۔ یہ خطے کے تمدن اور تاریخی نمونوں کا ترجمان ہے۔ یہ شروع سے لیکر عصر حاضر تک کی کہانی نوادر کی زبانی پیش کررہا ہے۔ ہر خطے کی اپنی تاریخ ہوتی ہے۔ یہ تاریخ وسیع تر ریاست مملکت کی تاریخ سے جڑی ہوئی ہے۔ تبوک عجائب گھر میں ایک طرف تو روایتی طرز ِتعمیر، مصنوعات اور منقش چٹانیں پیش کی گئی ہیں اور دوسری جانب تعلیمی ہال بھی بنائے گئے ہیں۔ 
باحہ عجائب گھر بھی مثالی ہے۔ یہ رغدان کے جنگل میں 90ہزار مربع میٹر کے رقبے پر بنا ہوا ہے۔ اسکا طرز ِتعمیر مقامی فن تعمیر کا عکاس ہے۔
حائل عجائب گھر : یہ مملکت کے اہم عجائب گھروں میں سے ایک ہے۔ شہزادہ سلطان بن سلمان نے قائم کرایا ہے۔ یہ حائل شہر میں امیر سلطان تمدنی مرکز کے پہلو میں بنایا گیا ہے۔ یہ حائل کی تاریخ اور اسکے عوامی ورثے کا نمائندہ عجائب گھر ہے۔ 
الدمام عجائب گھر:اس عجائب گھر کی اہمیت یہ ہے کہ اس کی بدولت ہمیں سعودی عرب اور اس کی تاریخ نوادر کی زبانی معلوم ہوتی ہے۔ خاص طور پر مشرقی ریجن اور وہاں دریافت ہونے والے آثار قدیمہ کی جھلکیاں یہاں بخوبی نظر آتی ہیں۔ یہ عجائب گھر 5 منزلہ ہے۔ اس میں دریافت شدہ آثار قدیمہ کئی ہالوں میں پیش کئے گئے ہیں۔ یہ عجائب گھر طلباءو طالبات ہی نہیں عام شہریوں کیلئے بھی بار بار دیکھے جانے والا میوزیم ہے۔ اس عجائب گھر کا اہم ترین ہال سعو دی عرب کے پراگندے شیرازے کو جمع کرنے والے حالات کا نمائندہ ہے۔ اسے دیکھ کر ہر سعودی شہری فخر محسوس کرتا ہے۔
قدیم دور سے لیکر اسلامی عہد اور جزیرہ عرب کے نئے دور تک کی سعودی عرب کی تاریخ عجائب گھروں کی زبانی بڑی خوبصورتی سے پیش کردی گئی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: