Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹلی، مہاجرین کےلئے ملازمتوں کے آن لائن مواقع

روم ..... اٹلی میں مہاجرین اور پناہ کے متلاشی افراد کو ملکی لیبر مارکیٹ تک رسائی دینے کےلئے ایک نئی آن لائن سروس شروع کی گئی ہے۔ اسٹارٹ ریفیوجیز نامی اس ویب سائٹ کے آغاز کی وجہ مہاجرین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کی سوچ بنی۔ اس آن لان سروس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اب مہاجرین خود کو اطالوی لیبر مارکیٹ میں متعارف کرا سکتے ہیں۔کوئی بھی مہاجر خود کو اس ویب سائٹ پر رجسٹر کر سکتا ہے۔ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ اپنا مختصر تعارف کرائے، بتائے کہ وہ کیا ہنر جانتاہے اور کیا کیا کام کر سکتا ہے۔ جب وہ اس ویب سائٹ پر رجسٹر ہو جائے گا تو اٹلی کی مختلف کمپنیاں اور ادارے اپنی ضروریات کے مطابق متعلقہ ہنر مند افراد سے خود ہی رابطہ کریں گی۔ 

شیئر: