Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹھنڈا پہاڑی موسم اور روشن راتیں، ابھا میں سیاحوں کا رش

بادل اور دھند رات کے منظر کو ایک منفرد حسن عطا کرتی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
شام ڈھلتے ہی ابھا ایک پُررونق سیاحتی مرکز میں تبدیل ہو جاتا ہے جہاں خوشگوار اور ٹھنڈا پہاڑی موسم، شہر کی جگمگاتی روشنیاں اور قدرتی و تفریحی مقامات کی کشش رات بھر سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ رکھتی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ابھا کے متعدد سیاحتی مقامات اور کھلے تفریحی مراکز میں سیاحوں اور خاندانوں کی آمد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
یہاں لوگ خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے واک ویز، پارکوں، ریستورانوں، کیفے اور ویو پوائنٹس کا رخ کر رہے ہیں۔
بلند پہاڑی علاقوں پر چھانے والے بادل اور دھند رات کے منظر کو ایک منفرد حسن عطا کرتے ہیں۔ شہر کی جگمگاتی روشنیاں اور پہاڑی مناظر اس دلکش فضا میں گھل مل کر ابھا کی اس کشش کو مزید نمایاں کرتے ہیں کہ یہ موسمِ گرما کی ایک ایسی سیاحتی منزل ہے جہاں قدرتی حسن کے ساتھ جدید سہولیات بھی دستیاب ہیں۔

دریں اثنا، پارک، واک ویز اور کھلے تفریحی و سیاحتی مقامات بدستور سیاحوں کا خیرمقدم کر رہے ہیں جہاں مختلف سرگرمیوں اور مقامات کی سہولت موجود ہے جو شام گزارنے اور کھلی فضا سے لطف اندوز ہونے کے لیے لوگوں کو متعدد متنوع مواقع فراہم کرتے ہیں۔
اس سیاحتی سرگرمی سے ہوٹلوں، تفریحی مقامات، ریستورانوں، کیفے اور کاروباری مراکز میں بھی رونق بڑھ رہی ہے۔

شام کے وقت سیاحوں کی بڑھتی دلچسپی اور شہر کے مختلف مقامات پر جانے کے رجحان سے ان شعبوں میں سرگرمیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔
ابھا کی رات کی رونق اس کے متنوع سیاحتی مقامات اور سہولیات کی عکاسی کرتی ہے۔ پہاڑی مناظر، خوشگوار موسم، تفریحی مقامات اور سیاحتی سہولیات مل کر یہاں آنے والوں کو گرمیوں میں رات گئے تک ایک خوشگوار سیاحتی تجربہ فراہم کرتے ہیں۔

 

شیئر: