Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیلکسی ایس 9 منی کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

سامسنگ کمپنی کے آنے والے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 9 منی کی مکمل تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فون کا ڈسپلے 5.8 انچ کا ہو گا۔اسمارٹ فون میں کالکوم اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا ۔ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 8 میگا پکسل یا 12 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگئی۔ فنگر پرنٹ سکینر کو بھی فون کا حصہ بنایا جائے گا۔ اسمارٹ فون کو کالے اور نیلے رنگ میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔
 

شیئر: