سی آئی اے کے ڈائریکٹر کی شمالی کوریا کے رہنماسے خفیہ ملاقات

واشنگٹن۔۔۔امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹرایک خفیہ دورے پر شمالی کوریا گئے تھے جہاں انھوں نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اَن سے ملاقات کی تھی۔ امر یکی حکام نے بتایا ہے کہ اس ملاقات کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ اَن کے درمیان ملاقات کی تفصیلات طے کرنا تھا۔ امر یکی اخبا ر ر واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ غیرمتوقع اور خفیہ ملاقات امریکہ کا شمالی کوریا کے ساتھ 2000 کے بعد سے اعلیٰ ترین سطح پر رابطہ ہے۔صدر ٹرمپ کے مطابق شمالی کوریا اور امریکہ کے حکام کی براہ راست بات چیت ہوئی ہے تاکہ دونوں ممالک کے رہنماوں کے درمیان تاریخی ملاقات کے بارے میں معاملات طے کیے جا سکیں۔امریکی صدر نے یہ نہیں بتایا کہ بات چیت میں کون شامل تھا؟ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ نے شمالی کوریا کا خفیہ دورہ کیا تھا جہاں ان کی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اَن سے ملاقات ہوئی تھی۔اس خفیہ ملاقات کے بارے میں زیادہ تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس کا مقصد ٹرمپ کم سربراہی ملاقات کی راہ ہموار کرنا تھا۔

شیئر: