Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

80لاکھ برطانوی باشندوں نے گوشت کھانا چھوڑ دیا

لندن ..... یہاں جاری ہونے والے ایک کاروباری جریدے ” دی گروسر“ میں انکشاف کیاہے کہ تقریباً80لاکھ اہل برطانیہ گوشت خوری کو ترک کرچکے ہیں اور 25فیصد افراد ایسے ہیں جو آئندہ سال تک گوشت کا استعمال نمایاں طور پر کام کرنے اور رفتہ رفتہ سبزی خور بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نوجوانوں میں گوشت سے پرہیز کا رجحان کئی وجہ سے نظرآرہا ہے کیونکہ انہیں گوشت ’وری کا عمل غیر اخلاقی اور وحشیانہ نظر آتاہے ۔ اس حوالے سے 2012ءمیں بھی ایک رپورٹ بنی تھی مگر اب جو تازہ ترین رپورٹ سامنے آئی ہے اس کے مطابق 2012ءکی نسبت اب بارہ فیصد زیادہ افراد گوشت خوری ترک کرچکے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق تقریباً2ہزار افراد نے کہا کہ وہ سبزی خوری کی جانب مائل ہیں اور اپنی روزمرہ خوراک میں رفتہ رفتہ سبزی کا استعمال بڑھا رہے ہیں کیونکہ ایک انسان کے طور پر گوشت خوری کوئی اچھی چیز نہیں ہے۔
 

شیئر: