Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گندم کے کھیت میں چوہے کی دوستوں کیساتھ اچھل کود

لندن.... برطانوی دارالحکومت  کے نواحی علاقے میں گندم کے کئی کھیت ہیں جن میں تیار فصلوں کی کٹائی کے موقع پر اس سے ذرا پہلے بہت سارے چوہے اور چھچھوندر نکل آتے ہیں اور کھیتوں میں دندناتے پھرتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ منظردیکھ کر یہاں رہنے والے ایک شخص نے  انکی دلچسپ تصویریں اتار کر جاری کردی ہیں جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔ یہ تصویر میک نامی شخص نے اتاری اور جاری کی ہیں۔ جو میڈیکل ریکارڈکیپنگ کا کل وقتی کام کرتے ہیں۔ الیکس میک نے 8عدد ننھے لیکن خوبصورت اور شریر چوہے پال رکھے ہیں جن کو موضوع بناتے ہوئے وہ اکثر طرح طرح کی تصویریں بھی اتارتے ہیں اور دوسروں کی تفریح کیلئے یہ تصویریں بھیجتے بھی رہتے ہیں۔ اب جو تصویر انہوں نے بنائی ہے اس میں  ان چوہوں کو گند م کی بالیوں پرچڑھتے اور اترتے اور اسکے پھولوں کو چوستے دکھایا گیا ہے۔ یہ بھی انہی کے چوہوں کا کارنامہ ہے جنہیں وہ اکثر کرائے پر بھی دیتے ہیں تاکہ دوسرے شائقین ان کی تصویریں اپنی پسند کے مطابق اتاریں اور خوش ہوں۔اس مقصد کیلئے میک نے اپنے گھر میں ایک چھوٹا سا چوہا اسٹوڈیو بھی قائم کررکھا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -ممبئی:1137سپاہیوں کی بھرتی کیلئے 2لاکھ سے زائد درخواستیں

 

شیئر: