Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریر بچوں نے 5منٹ میں پورے گھر میں آٹا پھیلا دیا، صفائی میں ماں کو 3گھنٹے لگے

ٹیسیڈل ، آسٹریلیا .....  ننھے بچوں کی شرارتیں بھی انکی طرح دلچسپ اور معصوم ہوتی ہیں جس سے لوگ لطف اندوز تو ہوتے ہیں مگر بعض شرارتیں بچوں کے والدین اور گھر کے دیگر افراد کو مہنگی پڑ جاتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ رہنے والی ایک خاتون کے ساتھ پیش آیا۔ جو اپنے دو بچوں 3سالہ ٹیلر اور 2سالہ سینا کو چھوڑ کر کچھ دیر کیلئے ان کے سامنے سے ہٹ گئی تھیں مگر یہ وقت ان بچوں کیلئے گھر میں تباہی پھیلانے کیلئے بہت کافی تھا۔ انہوں نے صرف 5منٹ کے اندرگھر کے کچن میں موجود آٹا  پورے گھر میں پھیلا دیا۔ آٹے کے ساتھ انہوں نے چاول،  اوٹس اور پاستا  کے ڈبے بھی کھول کر چاروں جانب پھیلا دیئے اور جب ماں انکے قریب پہنچی تو وہ خوشی سے اچھل کر تالیاں بجانے لگے۔ ماں بیچاری کیا کرتی غصہ تو یقینا اسے آیا ہوگا مگر اس نے اپنے چہرے پر غصے کا کوئی رنگ نہیں آنے دیا  اور مسکراتے ہوئے  گھر کی صفائی میں لگ گئیں۔ یہ اور بات ہے کہ 5 منٹ میں ہونے والی خرابی کو درست کرنے میں انہیں3گھنٹے لگے۔ کہا جاتا ہے کہ ماں بیچاری  بچوں کے کچھ کپڑے لیکر واشنگ مشین میں ڈالنے گئی تھی اسے کیا پتہ تھا کہ اس کے پیچھے بچے کیا کریں گے۔ اس حوالے سے جو تصاویر اور وڈیو جاری ہوئی ہے اس میں بچوں نے گھر کے فرش کے علاوہ اپنے اوپر بھی آٹا وغیرہ ڈالدیا اور جوکر بن کر خوشی مناتے رہے۔ گھر کی صفائی کے بعد ماں کو بچوں کو نہلانا دھلانا پڑ گیا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی وڈیو دیکھ کر ڈارسی نامی خاتون نے کہا ہے کہ جب انہوں نے ان دوبچوں کی شرارت اور ماں کی محبت پر مبنی وڈیو دیکھی تو بے اختیار قہقہے لگانے لگی مگر ایسا تو ہر گھر  میں ہوتا ہے سارے بچے ایسی حرکتیں کرتے ہیں اگر وہ ایسی حرکتیں نہ کریں تو انہیں بچہ کون کہے گا اور پھر اپنی ممتا کی تسکین کیلئے  بچوں کی خرابیوں کو دور کرکے کون لطف اندوز ہوسکے گا۔
مزید پڑھیں:- - - -جرمنی میں پیدا ہونے والے قطبی ریچھ کی پہلی تیراکی اور چہل قدمی

شیئر: