Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلوی حکومت نے داعشی لیڈر کی گرفتاری کی تصدیق کردی

کینبرا ۔۔۔آسٹریلوی حکومت نے عراق میں داعش کے لبنانی نژاد لیڈر کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔اس سے قبل یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ سڈنی سے متحدہ عرب امارات جانے والی ایک پرواز کو دھماکے سے اڑانے کی سازش میں ملوث داعش کے مشتبہ کمانڈر اور اسکے ایک آسٹریلوی رشتے دار کو گرفتار کیا گیا۔ داعش کے لبنانی نژاد کمانڈر طارق خیاط اور اسکے ایک رشتے دار احمد مرحی کو رواں سال کے شروع میں عراق میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے کیسوں سے متعلق سفارتی حساسیت کے پیش نظر ان کی گرفتاری کو خفیہ رکھا گیا تھا۔آسٹریلوی وزیر دفاع میریس پائن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عراق میں ایک آسٹریلوی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں کہیں گے ۔

شیئر: