Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک،امریکہ تعلقات کا رشتہ 70سال کا ہے، ہیلینا وائٹ

       اسلام آباد۔۔۔امریکہ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے وزارت خارجہ میں اردو ترجمان کی اسپیشل تقرری کردی۔ حال ہی میں تعینات ہونےوالی اردو ترجمان ہیلینا وائٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ، لہذا اردو ترجمان کا ہونا بہت ضروری ہے۔ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کا رشتہ 70سال کا ہے۔ہیلینا وائٹ کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ سمجھتی ہے کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ امریکی پالیسی پاکستان پر واضح کرنا ضروری ہے۔چونکہ اردو بولنے والوںکی تعداد بہت زیادہ ہے لہذا امریکی وزارت خارجہ میں اردو ترجمان کی تعیناتی اشد ضروری تھی۔ ہیلینا وائٹ کو پہلی اردو ترجمان کی تقرری کا شرف حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا یہ شوق تھا اور میں گزشتہ ایک عرصہ سے اردو زبان سیکھ رہی تھی تاکہ اردو جاننے والوںکے ساتھ بہتر انداز میں بات چیت کرسکوں۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ آج یہ خواب پورا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نوجوانی سے اردو زبان، شاعری او ر ثقافت کی طالب علم رہی ہوں۔ گفتگو کی وجہ سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتر ی آئےگی او ر ایکدوسرے کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔امریکی وزارت خارجہ میں اردوترجمان کا تعینات ہونا ایک مثال ہے کیونکہ امریکہ سمجھتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دوستی اہمیت رکھتی ہے۔

شیئر: