Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی، قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں

خلاف ورزی پر 24 ہزار 417 انتظامی فیصلے جاری کیے گئے ہیں ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ایک ماہ کے دوران (صفر 1448) میں اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر 24 ہزار 417 فیصلے جاری کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ ’سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف مقررہ کارروائی کی گئی۔ خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں شامل ہیں۔‘ 
محکمہ پاسپورٹ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو پھر خبردار کیا کہ ’وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو ٹرانسپورٹ، روزگار، رہائش، پناہ، کسی بھی تعاون یا پردہ پوشی سے گریز کریں۔‘
مکہ اور ریاض میں ٹول فری نمبر 911 جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں میں 999 یا 996 پر خلاف ورزیوں کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔

 

شیئر: