Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دورہ انگلینڈ:ٹیسٹ ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ

لاہور:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مختصرتربیتی کیمپ شروع ہوگیا ہے جو 22 اپریل تک جاری رہے گا۔قبل ازیں اس کیمپ میں25کرکٹرز کو طلب کیا گیا تھا اور اسکواڈ کے انتخاب کے بعد اب صرف دورے پر جانے والے کھلاڑی ہی کیمپ میں شرکت کررہے ہیں۔ نوجوان بولر محمد عباس کاونٹی کرکٹ میں مصروف ہونے کے باعث کیمپ میں شریک نہیں تاہم دیگر کھلاڑیوں نے کیمپ جوائن کرلیا ہے۔پاکستانی ٹیم کے نئے فزیو تھراپسٹ اینڈریو ڈیکن بھی کیمپ میں شامل ہو گئے ہیں۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 11 مئی سے شروع ہوگا جو آئرش ٹیم کو ٹیسٹ کا درجہ ملنے کے بعد اس کا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا ۔ اس کے بعد پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔مذکورہ سیریز کے لئے سلیکشن کمیٹی نے زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی اس سیریز میں نئے تجربات کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شیئر: