Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی چڑیا گھر میں زرافے کی افسوسناک ہلاکت

کیونمنگ، چین .... چینی صوبہ ینان کے اس شہر کے چڑیا گھر میں ایک زرافہ انتہائی افسوسناک حالت میں ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہیرونگ نامی نر زرافہ گزشتہ 5سال سے کیونمنگ کے چڑیاگھر میں رہ رہا تھا اور اکثر دوسرے جانوروں  کی طرح ادھر ادھر چلتا پھرتا نظر ِآتا تھا تاہم گزشتہ دن اسی قسم کی چہل قدمی کے دوران اسکی طویل گردن2درختوں کی شاخو ں میں پھنس گئی تھی اور گردن چھڑانے کی کوشش کارآمد ثابت ہونے کے بجائے جان لیوا ثابت ہوئی۔ زرافے کی اس افسوسناک اور اچانک ہلاکت  پر چڑیا گھر کی سیر کو آئے ہوئے سیاح نہ صرف یہ کہ کافی حیران اور ششدر رہ گئے  بلکہ کچھ لوگوں نے اسکا اتنا اثر لیا کہ انہوں نے رونا دھونا شروع کردیا۔ دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ ہیرونگ نامی زرافے کی گردن  2موٹی شاخوں کے درمیان اتنے عجیب و پیچیدہ انداز میں پھنس گئی تھی کہ دیکھنے والے بھی حیران تھے کہ ایسا کس طرح ہوا اس بارے میں کہا جاتا ہے کہ اکثر زرافہ  انہی شاخوں پر اپنی گردن  رگڑ کر اسے کھجلاتا رہتا تھا۔ چڑیا گھر کے عملے نے سیڑھی پر چڑھ کر اسکی پھنسی ہوئی گردن چھڑانے کی ناکام کوشش بھی کی۔

مزید پڑھیں:- - - -شہابیوں سے برآمد ہونے والے ہیرے

شیئر: