Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار : آتشزدگی سے 3ہلاک، 23گھر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

اورنگ آباد۔۔۔۔بہار کے اورنگ آباد ضلع کے ہارون تھانہ علاقے میں آتشزدگی سے 23گھر جل کر خاک ہوگئے۔ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے 3افراد کی جل کر موت ہوگئی۔تھانہ انچارج مروتم چندر نے بتایا کہ نارائن کھاپ گاؤں میں اچانک آگ لگ جانے سے جنیشور رام ،ان کی بیوی سمترا اور بیٹا ونود ہلاک جبکہ 23کچے مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔دیہاتیوں کی مدد سے آگ پر قابوپایاگیا۔ آتشزدگی کی وجوہ معلوم کرنے کیلئے گاؤں کے لوگوں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ہارون بلاک کے ترقیاتی افسر دھننجے کمار نے بتایا کہ متاثرین کو فی کس 30کلو گرام چاول، ایک ، ایک ہزار روپے نقد امداد دی گئی۔ مرنیوالوں کے اہل خانہ کو 4،4لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -چارا گھوٹالہ: لالو کی درخواست ضمانت مسترد

 

شیئر: