سعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اجلاس میں 41 برادر اوردوست ممالک کے 154 بحری کمانڈروں، منصوبہ سازوں، سفیروں اور یورپی یونین کے نمائندوں نے شرکت کی۔
میری ٹائم ڈیفنس الائنس کے چوتھے منصوبہ بندی اجلاس میں گزشتہ مرحلے کے دوران ہونے ہونے والی پیش رفت، حاصل ہونے والے نتائج اورالائنس میں مختلف ممالک کی شمولیت کے حوالے سے تازہ ترین امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس مرحلے کے دوران متعدد ممالک نے اتحاد کے منشور اور مشترکہ اعلامیے پر دستخط بھی کیے۔
اجلاس کے شرکاء نے مشترکہ کارروائی کے تقاضوں اور رکن ممالک کی جانب سے فراہم کی جانے والی مختلف نوعیت کی دفاعی و بحری صلاحیتوں کا بھی جائزہ لیا، تاکہ کثیر القومی دفاعی آپریشنز کو مربوط اور جامع انداز میں نافذ کیا جاسکے ۔
اجلاس میں سمندری راستوں کی آزادی کے تحفظ پر زور دیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
واضح رہے چوتھا منصوبہ بندی الاجلاس الائنس کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت کی حیثیت رکھتا ہے، اب توجہ آپریشنل تیاری میں اضافے اور مشترکہ کمان کے تحت کام کرنے کے لیے صلاحیتوں کو منظم کرنے پر مرکوز ہے، جس کے بعد آپریشنل علاقے میں تعیناتی اور عملی مشنزشروع کیے جائیں گے۔
اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ بحری جہاز رانی، سمندری راستوں اور آبناوں کی آزادی کا تحفظ مشترکہ بین الاقوامی مفاد ہے، جس کے لیے موثر شراکت داری، متنوع صلاحیتوں اور اجتماعی رد عمل کی ضرورت ہے۔