Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں ٹریفک حادثہ ، 7 افراد زخمی

طائف.... شمالی طائف میں ریاض شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد زخمی ہو گئے ۔ حادثہ گاڑی الٹ جانے کی وجہ سے پیش آیا ۔ ہلال الاحمر کے ریجنل ترجمان شادی الثبیتی نے الریاض اخبار کو بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہو ںنے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کر دیا ۔ 
 

شیئر: