Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مفرور ملزمان کی جائداد کی ضبطی کا قانون منظور

نئی دہلی۔۔۔اقتصادی جرائم کا ارتکاب کرکے ملک سے فرار ہونیوالے مجرموں کی جائدادیں ضبط کی جائیں گی۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس میں آرڈی ننس کو منظوری مل گئی۔ صدر جمہوریہ کی منظوری کے بعد اس پر مہر لگ جائیگی۔ واضح ہو کہ لوک سبھا میں 12مارچ کو مفرور اقتصادی جرائم بل 2018ء کو پیش کیا گیا تھا لیکن پارلیمنٹ میں ہنگامے کے بعد یہ بل پاس نہ ہوسکا۔وجے مالیہ اور نیرو مودی جیسے معاملات سامنے آنے کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ کیا ۔آرڈی ننس کا نفاذ ان مجرموں پر ہوگا جو قرض لیکر ملک سے فرار ہوگئے اور آنے سے انکار کررہے ہوں۔جن مجرموں کیخلاف وارنٹ جاری کیا گیا ہو اور جو 100کروڑ روپے سے زیادہ کے بقایا جات کے ساتھ دیوالیہ ہونے کی فہرست میں شامل ہیں،اقتصادی جرائم قانون2018کے تحت گھپلے کرکے بیرون ملک فرار ہوجانیوالوں کی جائدادیں فروخت کرکے واجبات ادا کئے جائیں گے اوران کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے تحت مقدمہ چلایا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - -زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت کی تجویز کابینہ میں منظور

شیئر: