Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچیوں سے زیادتیاں پہلے بھی ہوا کرتی تھیں مگر اب پبلسٹی زیادہ، ہیما مالنی

دہلی۔۔۔ملک میں آئے دن خواتین اور بچیوں سے اجتماعی زیادتی اور قتل کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایسے واقعات پر بالی وڈ کی ممتاز اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ نے تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کو روکنا انتہائی ضروری ہے۔ اس سے ملک بدنام ہورہا ہے۔ حال ہی میں کٹھوعہ اور اناؤ میں اجتماعی زیادتی کے واقعات پر ملک گیر احتجاج شروع ہوگیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ہیما مالنی نے کہا کہ پہلے بھی بچیوں بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہوا کرتے تھے مگر اب ایسے واقعات کی پبلسٹی زیادہ ہورہی ہے۔ پہلے بھی شاید یہ سب ہوتا رہا ہوگا مگر کسی کو اتنا معلوم نہیں ہوتا تھا۔اس پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ اس قسم کے گھناؤنے واقعات پر روک لگانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کی شبیہ خراب نہ ہو۔
مزید پڑھیں:- - - -ہند : ہر 15منٹ پر ایک بچہ، بچی زیادتی کاشکار

شیئر: