Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک حادثہ ، 4 برطانوی معتمر جاں بحق ، 12 زخمی

 جدہ .... برطانوی دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی ایک شاہراہ پر ہونے والے ٹریفک حادثہ میں چار برطانوی شہری جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ بی بی سی نے دفتر خارجہ کے حوالے سے اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ برطانوی شہری عمرہ کیلئے مکہ مکرمہ جارہے تھے۔ ان کا تعلق بلیک برن اور برسٹن شہروں سے تھا۔ ہاشم ٹریول کمپنی کا کہنا ہے کہ معتمرین کی بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی تھی جس سے آگ لگ گئی اور اندوہناک حادثہ پیش آگیا۔ دوسری جانب جدہ کے کنگ عبداللہ پل کے مشرق میں تصادم کے باعث6 افراد زخمی ہوگئے ان میں سے 5 کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ہلال احمر کے ترجمان عبداللہ ابو زید نے بتایا کہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور پھر انہیں مشرقی جدہ کے اسپتال میں داخل کرا دیا۔ 
 

شیئر: