Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاسی حل شام کے مسئلہ سے نمٹنے کا واحد راستہ ہے ، چین

بیجنگ.... چینی حکومت کے مسئلہ شام سے متعلق خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ اس وقت مختلف فریقوں کو شام کی کشیدہ صورتحال میں کمی کےلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔قاہرہ میں چینی میڈیا اداروں سے بات چیت میں نمائندے نے کہا کہ سیاسی حل مسئلہ شام سے نمٹنے کا واحد حقیقت پسندانہ راستہ ہے۔ عالمی برادری کو شامی عوام کی بنیادی ضروریات اور توقعات کے مطابق مختلف فریقوں کو پرامن مذاکرات میں واپس لانے کی بھر پور کوشش کرنی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ چین کا موقف ہے کہ چین بین الاقوامی تعلقات میں فوجی طاقت کے استعمال کی دھمکی کی مخالفت کرتا ہے۔ تمام ممالک کے اقتدار اعلیٰ خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے۔

               

شیئر: