Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی: ایس پی ڈی کی پہلی خاتون سربراہ

برلن.... جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک جماعت ایس پی ڈی نے اپنی پہلی خاتون سربراہ کو چن لیا ہے۔ واضح رہے کہ اس جماعت نے اپنی 155 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون سیاستدان کو بطور سربراہ منتخب کیا ہے۔ پارٹی ووٹنگ میں تقریباً 66 فیصد ووٹرز نے 47 سالہ آندریا ناہلیس کے حق میں ووٹ دیا۔ آندریا ناہلیس کے انتخاب کو ایس پی ڈی کے مستقبل کےلئے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ ناقدین کے مطابق آندریا ناہلیس کو اپنی جماعت کو نئی بنیادوں پر کھڑا کرنے کے لیے بہت زیادہ محنت کرنا ہو گی کیونکہ گزشتہ انتخابات میں ایس پی ڈی کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی تھی۔

 

شیئر: