Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگردی کے الزام میں سمیت 7افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد

بھوپال۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے دارالحکومت  بھوپال میں پولیس نے دہشتگردی کے الزام میں زبیر اور ان کے 6ساتھیوں کو اسلحہ کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل دھرمیندر چودھری کے مطابق ملزمان کو خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے7افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان کے قبضے سے 4دیسی ساختہ پستول ،21کارتوس، 2موٹر سائیکل ، دھار دار آلے ، نصف درجن سے زائد موبائل اور 31ہزار روپے نقد برآمدہوئے۔پولیس نے  زبیر،محمد وسیم ، محمد دانش ، سید امن، سلمان ، محسن اور ارباز کو گرفتار کرکے تفتیشی کارروائی شروع کردی۔ زبیرکو خوف ہراس اور بدامنی پھیلانے کے الزام میں  ضلع بدرکیا جاچکا ہے، علاوہ ازیں 4درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -ایئر انڈیا کے طیارے میں بھگدڑ،3زخمی

شیئر: