Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نکسلیوں کے خلاف سیکیورٹی آپریشن،16ہلاک

ممبئی۔۔۔۔مہاراشٹر کے ودربھ علاقے میں گڑھ چرولی ضلع میں سیکیورٹی فورس نے16مشتبہ ماؤ نواز باغیوں کو مرگڑھ تحصیل کے تڑگاؤں پولیس اسٹیشن کے قریب جھڑپ میں ہلاک کردیا۔ناگپور سے موصولہ اطلاع کے مطابق اعلیٰ پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ سی 60کمانڈویونٹ کو جنوبی گڈ چرولی ہیڈ کوارٹرز سے روانہ کردیا گیا۔ کارروائی کے دوران ڈی آئی جی نکسل رینج ایکشن شندے نے بتایا کہ 2ڈویژنل کمانڈر شینو اور سائی نا تھ نکسلیوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے ۔ نکسلیوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا۔
مزید پڑھیں:- - - -جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ملازمتوں کیلئے درخواستیں طلب

شیئر: