Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: تیل پلانٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کویت: کویتی محکمہ شہری دفاع نے تیل کے پلانٹ میں لگنے والا آگ پر قابو پالیا۔المقطوع علاقہ میں کویت پٹرولیم کمپنی کے پلانٹ کے ایک پائپ سے تیل رسنے لگا جس کے باعث زبردست آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ شہری دفاع نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شہری دفاع کے سربراہ جنرل بدر البلیہص نے بتایا کہ شہری دفاع کی ٹیموں نے تیل رسنے کے وقت آگ بجھانے کے ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے آتشزدگی پر قابو پالیا۔
کویت کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: