Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دلتوں کے گھر اپنا کھانا اور برتن لیکر جاتے ہیں بھاجپائی نیتا، مایاوتی

لکھنؤ۔۔۔۔بی ایس پی کی سربراہ اور یوپی کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے بھاجپا کے ’’دلت پریم‘‘پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا کو دلتوں کی کوئی فکر نہیں لیکن الیکشن قریب آتے ہی دلت یاد آنے لگتے ہیں ۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے پرتاپ گڑھ میں دلتوں کے گھر کھانا کھانے کے پس منظر میں یہ بیان دیا۔ مایاوتی نے کہا کہ بھاجپا یہ سب کچھ دکھاوے کیلئے کررہی ہے۔ یہ بات ثابت ہوگئی کہ کانگریس اور بھاجپا ایک ہی سکے کے 2رخ ہیں اور عوام سب کچھ جان چکے ہیں۔یاد رہے کہ یوگی آدتیہ نے گزشتہ روز پرتاپ گڑھ میں دلتوں کے گھرڈنر کیا تھا۔ اس پر مایاوتی نے کہا کہ بھاجپائی منتری دلتوں کے گھر جاتے ہیں تو بھوجن اور برتن ساتھ لیکر جاتے ہیں ، وہ دلتوں کے سائے سے بچتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -گھر میں گھس کر خاتون سے چھیڑخانی پر 7سال قیدکی سزا

شیئر: