گیس سلنڈرپھٹنے سے دھماکہ، ماں بیٹا ہلاک، 35 زخمی
لدھیانہ۔۔۔۔پنجاب کے شہر لدھیانہ میں غیاث پورہ کے سمراٹ کالونی میں واقع مکان میں گیس سلنڈراچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی
حادثے میں ماں بیٹا ہلاک جبکہ 35افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔