Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکولوں سے روایتی گھڑیاں ہٹادی جائیں گی

لندن..... اکثر اسکولوں میں روایتی قسم کی گھڑیاںلگی رہتی ہیں ۔  مگر اب امتحان دینے والے طلباء کو ان گھڑیوں سے شکایت ہوگئی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ انکے لئے ان روایتی گھڑیوں سے وقت معلوم کرنابیحد مشکل ہوگیا ہے۔ اسی لئے انہیں تبدیل کردیا جائے اور انکی جگہ ڈیجیٹل گھڑیاں لگادی جائیں۔ادھر اساتذہ کا کہناہے کہ طلباء کو وقت سے مطلب ہونا چاہئے اور گھڑیو ں کو مسئلہ نہیں بنانا چاہئے۔  گھڑیوں کو مسئلہ بنانے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے اور لوگ اس بات پر حیران ہیں کہ آج کے  بچے روایتی قسم کی گھڑیوں کو دیکھ کر وقت کا پتہ نہیں لگا سکتے۔ اب پہلے مرحلے میں  نئی ڈیجیٹل گھڑیاں  مختلف اسکولوں  کے امتحان ہال میں لگائی جائیں گی۔ اسکول اور کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری میلکم ٹروگ  کا کہناہے کہ طلباء کو پرسکون رہنا چاہئے۔ انکی مشکلات دور کردی جائیں گی۔ انکا کہناتھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ نئی نسل بھی اپنے بزرگوں کی طرح روایتی گھڑیوں کو نہ صرف دیکھ سکتے ہیں بلکہ  انکا وقت بھی جان سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -جال کاٹ کر سمندری کچھوے کو آزاد کرادیا

شیئر: