Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی مسافروں کیلئے طیاروں پر اسنیک مشین رکھی جائیگی

بڈاپسٹ، ہنگری.....  فضائی سفر کے دوران مسافروں کو  اکثر اسنیکس  فراہم کئے جاتے ہیں اور سفر طویل ہو یعنی بین الاقوامی قوانین کے تحت اگر سفر کا دورانیہ 4گھنٹے سے زیادہ ہو تو مسافروں کو کھانا  بھی دیا جاتا ہے بھلے ہی اس کی مقدار کتنی ہی کم یا زیادہ ہو۔ مسافروں کو کھانا فراہم کرنے کیلئے کیبن کریو کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔ آج کے دور میں جبکہ ہر طرف منافع میں اضافے کی مہم چلی ہوئی ہے ۔ فضائی خدمت گاروںکو بھی بوجھ سمجھا  جانے لگا ہے کیونکہ انہیں ا چھی خاصی تنخواہیں اور مراعات دی جاتی ہیں مگر پھر بھی بہت سے مسافروں کو شکایات رہ جاتی ہیں۔ اب مقامی  نجی فضائی کمپنی بوچر ایرو اسپیس نے اس مسئلے کا حل نکالا ہے۔اسکا کہناہے کہ اس نے اپنے طیاروں میں  مسافروں کی سہولت کیلئے ایک چھوٹی سی جگہ مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں فضائی مسافرجب بھی چاہیں اور جو بھی چاہیں کھا پی سکتے ہیں اور اسکے لئے ایک بڑی اسنیک مشین وہاں موجود رہیگی۔ اس جگہ پر  وہ چیزیں بھی زیر نمائش رہیں گی جو ڈیوٹی فری آئٹم کہلاتی ہیں اور مسافر سفر کے دوران خریدتے ہیں۔ اس طرح کئی شعبوں میں بچت ہوگی بوچر ایرو اسپیس کا کہناہے کہ عام طور پر طیاروں میں جب کھانا وغیرہ مسافروں کو فراہم کیا  جاتا ہے اور فضائی میزبان ٹرالی لیکر مسافروں کے درمیان سے گزرتے ہیں تو راستہ جام ہوجاتا ہے جس سے بوقت ضرورت مسافروں کیلئے چلنا مشکل ہوجاتا ہے۔ یہ مسئلہ بھی بہت جلد حل ہونے والا ہے۔ بوچر ایرو اسپیس بنیادی طور پر انٹیریئر ڈیزائننگ کمپنی ہے تاہم اسکے کئی طیارے ہیں اور اب اس نے نئی جدت کا اعلان کیا ہے۔ ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ  یہ جو نئی سہولت ہے یہ سب سے پہلے کس فضائی کمپنی کی کمرشل پرواز میں روشناس کرائی جائیگی تاہم سردست اسکی نمائش جرمنی میں جاری ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -جاپان: دنیا کی معمر ترین خاتون 117سال کی عمر میں چل بسیں

شیئر: