Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نامعلوم دنیا کے مکین خود اپنے علاقے میں قید ہوجائیں گے

سوئنے برگ، جرمنی .....  ماہرین فلکیات کا کہناہے کہ انتہائی دور دراز علاقوں میں موجود کچھ سیارے اپنی جسامت کے اعتبار سے کرہ ارض سے 10گنا  بڑے ہیں  اور بات یہیں پر ختم نہیں ہوتی بلکہ زمین سے بڑے ہونے کی وجہ سے ان میں کشش ثقل انتہا کو ہے۔ اس قسم کے بہت سے دور افتادہ سیارے  اس زون میں ہیں جنہیں ماہرین فلکیات گولڈی لاکس کہتے ہیں یعنی ایسے علاقے جہاں رہا جاسکتا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق  انسان رہنے کو تو ایسی جگہوں پر رہ  لے گا مگر  ان سیاروں کو جنہیں سپر ارتھ کے نام سے جانا جاتا ہے  آباد کرنے والے افراد  وہیں تک محدود رہیں گے کیونکہ  وہاں کی انتہائی کشش ثقل انہیں خلا میں داخل ہونے نہیں دیگی۔ اس حوالے سے  تازہ ترین رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ  دور افتادہ دنیائوں میں رہنے والی پراسرار مخلوق اگر چاہے گی تو وہاں سے اپنے راکٹ وغیرہ بھی خلا کی طرف نہیں داغ سکے گی اور اگر داغنے کی کوشش کی گئی تو اس کے لئے اتنی ہی توانائی کی ضرورت ہوگی جتنی اپولو کے چاندمشن کو بھیجنے میں ہوئی تھی۔ داغا جانے والا راکٹ  کم از کم 440ہزار ٹن وزنی  ہوگا۔ یعنی اسکا پورا حجم مصر کے بڑے اہرام کے برابر ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - -برطانیہ: مرض کی غلط تشخیص اور لاپروائی پر ڈاکٹر کو معطل کردیا گیا

شیئر: