Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارسلونا اوپن ٹینس ڈبلز: اعصام الحق فائنل میں پہنچ گئے

بارسلونا: دفاعی چیمپیئن پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے ساتھی کھلاڑی جان جولین راجرز نے بارسلونا اوپن ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل میں ان کا مقابلہ اسپین اور کولمبیا کے کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل کی فاتح جوڑی سے ہوگا۔اعصام نے گزشتہ سال رومانیہ کے کھلاڑی فلورین میرگیا کے ساتھ مل کر یہ ٹائٹل جیتا تھا تاہم اس مرتبہ فلورین نے اس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں اور اعصام ہالینڈ کے جولین کے ساتھ جوڑی بنا کر بارسلونا اوپن میں شریک اور ائٹل سے ایک قدم کے فاصلے پر ہیں ۔ سیمی فائنل میں اعصام الحق اور ان کے ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ساتھی جین جولین راجر نے اسپین کی جوڑی کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حریف کھلاڑیوں کو3سیٹس کے مقابلے کے بعد1-2سے شکست پر مجبور کردیا۔اعصام الحق اور جین جولین راجر کا مقابلہ چلی کے نکولس جیری اور ان کے ارجنٹائنی جوڑی دار گائیڈو پیلا سے تھا۔ اعصام اور جان نے پہلا سیٹ سخت مقابلے کے بعد 6-7سے جیتا ۔دوسرے سیٹ میں حریف جوڑی نے زیادہ بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور 3-6سے فتح حاصل کرکے مقابلہ برابر کرتے ہوئے میچ میں بھی واپس آگئے ۔ تیسرا سیٹ ایک مرتبہ پھر دونوں ٹیموں کی مہارت کا شاہکار نظر آیا اور مقابلہ7-7سے برابر ہونے کے بعد آگے بڑھتا گیا تاہم اعصام اور ان کا ساتھی برتری حاصل کرنے کامیاب ہوئے جبکہ حریف جوڑی مزید آگے نہ جاسکی اور ٹائی بریکر پر 7-10 سے تیسرا سیٹ دفاعی چیمپیئنز کے نام رہا۔اعصام اور راجر نے کوارٹرفائنل میں برازیل کے مارسل میلو اور لیوکاز کیوبٹ کو شکست دی تھی۔ دوسرے سیمی فائنل کے بعد اعصام اور جولین کے حریفوں کا فیصلہ ہوجائے گا۔

شیئر: