Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کے بل حد سے زیادہ، سارے ریکارڈ توڑ دیئے، جازان کے صارفین

 جازان.... جازان کے صارفین نے بجلی کے بل حد سے زیادہ ملنے پر انتہائی غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں جو نئے بل ملے ہیں ماضی میں ان کی نظیر نہیں ملتی۔ سارے ریکارڈ توڑ دیئے۔ صارفین نے ان تاثرات کا اظہار ایسے وقت میں کیا ہے جب سعودی بجلی کمپنی اس حوالے سے خاموشی سادھے ہوئے ہیں۔ صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بجلی ماضی کے مقابلے میں کم ہی استعمال کی ہے۔ اتنی بھی استعمال نہیں کی جتنا وہ کررہے تھے۔ اس کے باوجود پہلے بل اور نئے بل میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ العارضہ، فیفا اور ہروب کے باشندوں کا کہنا ہے کہ سمجھ میں نہیں آرہا کہ آخر بجلی کا بل اتنا زیادہ کیونکر بڑھا دیاگیا۔ ایک طرف تو بجلی کی سہولت مسلسل مہیا نہیں ہورہی ، دوسری جانب بجلی کے بل ہر ماہ جاری کرنے کے بجائے تین ماہ میں دیئے جارہے ہیں۔ ایک اور بات یہ ہے کہ پہلے ہی سے اشیاء کی قیمتیں بڑھی ہو نے سے صارفین کی مشکلات دوچند ہوگئی ہیں۔ اطلاعات یہ ہیں کہ صارفین نے گزشتہ دنوں سعودی بجلی کمپنی کیخلاف سوشل میڈیا پر زبردست طریقے سے بھڑاس نکالی ہے۔ جازان کے باشندوں کا کہنا یہ ہے کہ اگر ہمارے یہاں جاری ہونے والے بجلی کے بل زیادہ ہیں ، دوسرے علاقوں کے کم ہیں تو اس کی وجہ ضرور بتائی جائے۔ رکن شوریٰ احمد الاسود سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس حوالے سے مقامی صارفین کی شکایات پر بجلی بورڈ سے رابطہ کریں اور مسئلہ حل کرائیں۔ سعودی بجلی کمپنی سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ مسئلہ کا فوری حل دیا جائے ۔
 

شیئر: