Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت سپورٹس کے زیراہتمام باحہ میں ہائیکنگ ایونٹ

قدرتی مقامات پر ہونے والے اس پروگرام میں 120 افراد شامل تھے (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت سپورٹس کی باحہ برانچ  نے سعودی کلائمبنگ اینڈ ہائیکنگ فیڈریشن کے تعاون سے’ کلر یورز سمر ود سپورٹس‘ مہم کے حصے کے طور پر ایک ہائیکنگ ایونٹ کا اہتمام کیا۔
ایس پی اے کے مطابق یہ ایونٹ سمر سیزن کے حصے کے طور پر باحہ میونسپلٹی اور محکمہ صحت کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔
باحہ میں وزارت سپورٹس کے برانچ ڈائریکٹر بندر الغامدی نے بتایا’ قدرتی مقامات پر ہونے والے اس پروگرام میں 120 افراد شامل تھے۔‘

وزارت کے اس اقدام کا مقصد مقامی معیشت کی سپورٹ بھی ہے (فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے کہا کہ’ باحہ کے پہاڑ، وادیاں اور ڈیم  ماونٹین اور واٹر ایکٹویٹی سمیت مختلف سپورٹس ایونٹس کے لیے موزوں ہیں۔ یہ خصوصیات مملکت میں سپورٹس ٹورازم  کو سپورٹ کرتی ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ’ یہ پروگرام باحہ میں سپورٹس کے شعبے کو ترقی دینے اور سپورٹس فیڈریشنوں کے ساتھ شراکت داری کے منصوبے کا حصہ ہے۔‘
 اس اقدام کا مقصد مقامی معیشت کی سپورٹ کے ساتھ سپورٹس اور ٹورازم کے حوالے سے مملکت اور باہر سے وزیٹرز کو راغب کرنا ہے۔

 

شیئر: