Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پریکٹس میچ:پاکستان کو بارش کا سہارا

کینٹربری: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں پریکٹس کیمپ کے بعد کینٹ کی ٹیم سے مقابلے کے دوران پہلے 4 روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا۔ دوسرے روز ایک گیند بھی نہیں پھینکی جاسکی۔ پہلے دن پاکستانی ٹیم چائے کے وقفہ سے قبل صرف 168 رنز بناکر وٹ ہوگئی تھی۔ امام الحق نے 9چوکوں کی مددسے 61رنز کی اننگز کھیلی ۔دوسرے زیادہ رنز بنانے والے حسن علی تھے انہوں نے 24رنز بنائے دیگر کوئی بیٹسمین بہتر نہیں کھیل سکا۔جواب میں کینٹ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 39 رنز بنالئے تھے۔ کینٹ کے واحد آوٹ ہونے والے کھلاڑی بیل ڈرومنڈ تھے جنہیں حسن علی نے صرف ایک رن پر ایل بی ڈبلیو آوٹ کردیا تھا۔ سین ڈیکسن 24 اور جوئے ڈینلے 12 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ محمد عامر نے 5اوورز میں 18رنز جبکہ حسن علی نے اوورز میں 3رنز دیکر اوپنر کو واپس پویلین بھیجا۔ پہلا ٹیسٹ آئرلینڈ کے ساتھ 11مئی سے شروع ہوگا ۔

شیئر: