Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ

لاہور:سابق کرکٹ کپتان اور آل راونڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ آئندہ 24تا48گھنٹوں میں متوقع ہے۔آل راونڈر نے 17 اپریل کو آئی سی سی کی بائیو مکینکس لیبارٹری میں بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرواکے ڈیٹا ریکارڈ کروایا تھا جس کا نتیجہ 14د ن بعد آنا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے ایکشن کلیئر ہونے یا نہ ہونے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ اگر ان کے بازو کا خم 15ڈگری کی قانونی حد میں ہوا تو پھر بولنگ کی اجازت مل جائے گی۔ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن پہلی مرتبہ 2005 میں رپورٹ ہوا، نومبر 2014ءمیں دوسری مرتبہ شکوک کی زد میں آئے۔ اپریل 2015میں کلیئرنس کے 2 ماہ بعد ہی دوبارہ ایکشن رپورٹ ہونے پر ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ مدت پوری کرنے کے بعد کلیئر ہوئے تو گزشتہ سال نومبر میں سری لنکا سے ون ڈے سیریز میں پھر ان کا ایکشن رپورٹ ہو گیا۔اب ان کے لئے صورتحال زیادہ اچھی نظر نہیں آرہی ۔ایکشن کلیئر ہونے کی صورت میں بھی ٹیم میں جگہ بنانا آسان نہیں ہوگا۔

شیئر: